مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیل ٹائمز کے حوالے سے کہا ہے کہ قطر کی عدالت نے 8 بھارتی شہریوں کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قطر کی ایک کمپنی میں کام کرنے والے ان 8 بھارتی شہریوں کو صہیونی حکومت کے ساتھ رابطے اور اس کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اسرائیل ٹائمز نے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا بازار گرم ہے اور قطر نے کئی اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کے سلسلے میں کردار ادا کیا ہے جن کو حماس نے 7 اکتوبر کو شروع ہونے والے طوفان الاقصی آپریشن میں گرفتار کیا تھا۔
دراین اثناء بھارتی حکومت نے شہریوں کو سزا موت سنانے کے بعد ردعمل میں کہا ہے کہ ہر قانونی طریقہ اپنایا جائے گا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد بھارتی بحریہ کے ریٹائرڈ افسران ہیں جن میں سے بعض بحری کشتیوں پر طویل عرصے تک مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ یہ افراد قطری کمپنی الظاہرہ کے لئے خدمات فراہم کرتے تھے اور بحری امور میں قطر کی حکومت کو مشورے دیتے تھے۔
الظاہرہ خلیج فارس میں فعال ایک کمپنی ہے جو فضائی شعبوں میں قطر کو رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
قطر نے 8 بھارتی شہریوں کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرکے پھانسی کی سزا سنائی ہے۔
News ID 1919662
آپ کا تبصرہ